the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

کیچڑزدہ خیمہ بستیاں، برفانی طوفان کی یلغار، بےچارگی کی انتہا

(ایجنسیز)
تکلیف دہ سرمائی طوفانی موسم نے مشرق وسطی میں پھیلے شامی پناہ گزینوں کی زندگی اور بھی مشکل بنا دی ہے۔ برفانی طوفان کے باعث سڑکیں اور سکول بند ہو گئے ہیں۔ بیروت میں پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بے چارگی کی زندگی گذارنے والے مزید برے حال کا شکار ہو رہے ہیں۔
پورے لبنان کی کیچڑ زدہ خیمہ بستیوں میں لاکھوں پناہ گزین شامی کیچڑ  اور سردی سے ٹھٹھڑ رہے ہیں۔ انہی میں ایک تنگ آئے 13 سالہ شاکر کا کہنا ہے کہ '' مجھے سردی سے نفرت ہے۔''
بیروت کی پہاڑیوں میں گھری خیمہ بستیوں میں ایسے ہزاروں بچے ہیں جن کے سر کیلیے گرم ٹوپی ہے نہ ننھے ہاتھوں کیلیے دستانے ہیں کہ خود کو سردی



سے محفوظ کر سکیں۔ سردی سے بےحال ہو کر چھینکنا اور اپنے ہاتھوں کو رگڑ رگڑ کر گرم کرنے کی کوشش میں مگن رہنا ان کی مصروفیات ہیں۔
واضح رہے پچھلے تین برسوں کے دوران تقریبا آٹھ لاکھ سے زائد شامی شہری لبنان کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ امن اور عافیت کہ ابھی شام میں ممکن ہو سکی ہے نہ لبنان میں میسر ہے۔
لبنان کے ساتھ ساتھ پورے مشرق وسطی کے پہا ڑیوں پر برفباری اور بارش کا سایہ پھیلا ہوا ہے ۔ جس کی وجہ پورے مشرق وسطی میں سردی کی ایک لہر ہے۔ یقینا سب سے برا حال ہے ان بے گھر بے در شامیوں کا ہے، جو کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
غزہ کے عوام کا بھی تقریبا یہی حال ہے ۔ بارشوں کی وجہ سے گلیوں میں پانی کی بہتات ہے جبکہ گھروں کے اندر کمبلوں کی کمی کا سامنا ہے ہے کہ ناکہ بندی کی وجہ کہیں سے کچھ آ بھی نہیں سکتا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.